سابق سکواش عالمی چیمپئن قمر زمان نے آئندہ عام انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

جمعرات 17 اگست 2017 18:12

سابق سکواش عالمی چیمپئن قمر زمان نے آئندہ عام انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء)سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے آئندہ عام انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کرنے کے لیے 2018کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے جس کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں نے ان سے رابطہ کیا ہے ،قمرزمان گزشتہ 5سال سے خیبر پختونخوا اولمپک ایسو سی ایشن سے وابستہ تھے تاہم اب انہوں نے اس عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔65سالہ قمر زمان کو1975میں برٹش اوپن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:12:43