22ویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

4 روزہ سی این ایس گالف چیمپئین شپ میں ملک بھر سی600 سے زائد گالفرز حصہ لیں گے، ترجمان بحریہ

جمعرات 17 اگست 2017 18:12

22ویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء)22 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 22 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف گالف چیمپئین شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جو کہ گالف چیمپئین شپ20 اگست تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

4 روزہ سی این ایس گالف چیمپئین شپ میں ملک بھر سی600 سے زائد گالفرز حصہ لیں گے۔ چیمپئین شپ کے پہلے دن پروفیشنلز اور امیچرز کیٹیگری کے مقابلے ہوں گے، جن میں 200 سے زائد گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔مطلوب احمد 22 ویں سی این ایس گالف چیمپئین شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:12:50