سِنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ

دوسرے مرحلے میں امریکی سٹار وینس ولیمز کو شکست، آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے انہیں ایونٹ سے باہر کر دیا

جمعرات 17 اگست 2017 18:13

سِنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) سِنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکی سٹار وینس ولیمز کو شکست ہو گئی۔ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے انہیں ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

سِنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکا کی وینس ولیمز اور آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی میں مقابلہ ہوا آسٹریلوی کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیت کر برتری حاصل کی۔ امریکی پلیئر نے تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ چھ دو سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں وینس ولیمز اچھا کھیل پیش نہ کر سکیں۔ ایشلے بارٹی نے انہیں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے نہ صرف چھ دو سے کامیابی حاصل کی بلکہ اپنی حریف کو ایونٹ سے بھی باہر کر دیا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:13:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :