کیرولینا پلسکووا اور ایلینا سوتیلانا نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 17 اگست 2017 18:13

کیرولینا پلسکووا اور ایلینا سوتیلانا نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) کیرولینا پلسکووا اور ایلینا سوتیلانا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں کیرولینا پلسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی نٹالیا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، یوکرینی کھلاڑی ایلینا سوتیلانا بھی دوسری رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی ٹیسورینکو کو شکست دی۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 18:13:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :