انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

جمعرات 17 اگست 2017 21:30

انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو برمنگھم میں شروع ہونے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے اوپننگ بیٹسمین کیٹن جیننگز کی جگہ مارک سٹون مین کو ٹیسٹ کیپ دی، دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے ہوپ برادران سمیت الزاری جوزف اور میگل کمنز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 21:30:43