آئی سی سی نے انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

ٹورنامنٹ 13جنوری2018سی3فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا ،16ٹیمیں شرکت کر یں گی دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا،پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کیخلاف کھیلے گا

جمعرات 17 اگست 2017 22:29

آئی سی سی نے انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں ہوگا۔آئی سی سی کے مطابق انڈر19ورلڈ کپ13جنوری2018سی3فروری تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور تمام میچز چار مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور مہمان نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا اور ایونٹ کے تمام میچز کرائسٹ چرچ، کوئنز ٹاون، ٹورنگا اور ونگیرائی میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ کا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 13جنوری کو کھیلے گی۔ایونٹ میں شامل16ٹیموں کو4گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور کینیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گروپ بی میں تین مرتبہ چیمپئن رہنے والی بھارت، آسٹریلیا، زمبابوے اور گھانا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ سی میں انگلینڈ، بنگلادیش، کینیڈا اور نمیبیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

انڈر 19 ورلڈ میں دو مرتبہ ایونٹ اپنے نام کرنے والی پاکستان، سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیم گروپ ڈی میں شامل ہے۔انڈر 19 ورلڈ کپ کھیلنے والے چار ایسے کپتان ہیں جو اپنے ملک کی کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جن میں پاکستان کے سرفراز احمد، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ، بھارت کے ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 22:29:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :