عمراکمل کو گالیاں، انضمام الحق اور مشتاق احمد نے حقیقت بتادی

ایف اور ایچ سے شروع ہونے والے دو الفاظ مکی آرتھر کا تکیہ کلام ہیں جبکہ انگلش زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے عمراکمل ان الفاظ کو غلطی سمجھ بیٹھے،چیف سلیکٹر انضمام الحق، مشتاق احمد

جمعرات 17 اگست 2017 22:33

عمراکمل کو گالیاں، انضمام الحق اور مشتاق احمد نے حقیقت بتادی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربلے با ز عمراکمل نے ہیڈکوچ مکی آرتھر پر الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اوراکیڈمی کے ہیڈکوچ مشتاق احمد کی موجودگی میں اسے گالیاں دی تھیں۔ہیڈکوچ مکی آرتھر نے عمراکمل کے الزام کی سختی سے تردیدکی ہے جبکہ عمراکمل کا دعوی ہے کہ ہیڈکوچ نے اسے انضمام الحق اور مشتاق احمد کی موجودگی میں گالیاں دی تھیں۔

(جاری ہے)

اس معاملے پراب مشتاق اور انضمام الحق کا موقف بھی سامنے آگیاہے جن کا کہناہے کہ ایف اور ایچ سے شروع ہونے والے دو الفاظ مکی آرتھر کا تکیہ کلام ہیںجبکہ انگلش زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے عمراکمل ان الفاظ کو غلطی سمجھ بیٹھے۔دونوں آفیشلز کے موقف کے بات اب عمراکمل کا کیس خاصاکمزورہوگیا ہے جس سے ان کے خلاف اب مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔واضح رہے کہ اس حوالے سے پی سی بی پہلے ہی عمراکمل کو شوکازنوٹس جاری کرچکاہے۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 22:33:20