باکسرعامرخان اور فریال کیا پھرایک ہو جائیں گی دونوں نے شادی کی انگوٹھی نہیں اتاری

جمعرات 17 اگست 2017 22:33

باکسرعامرخان اور فریال کیا پھرایک ہو جائیں گی دونوں نے شادی کی انگوٹھی نہیں اتاری
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) الزامات اور لڑائی جھگڑے کے بعد علیحدگی اختیارکرنیوالے عامرخان اور فریال کیا پھر ایک ہو جائیں گی دونوں نے شادی کی انگوٹھی نہیں اتاری۔فریال پربیوفائی کاالزام لگانیوالے عامرخان اپنی غلط فہمی کا اعتراف کرکے معافی مانگ چکے جبکہ فریال کہتی ہیں معاملہ دونوں طرف سے صاف ہوگیاہے، بیوقوفی پرمعذرت،آگے بڑھیں۔

عامراورفریال رفتہ رفتہ پھرایک دوسرے کے قریب آناشروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

علیحدگی کی بات کرنیوالے عامرخان کی طرح ناراض ہوکرمیکیجانے والی فریال نے بھی نکاح کی انگوٹھی نہیں اتاری۔فریال مخدوم کہتی ہیں کہ انکیشوہرعامرخان نے علیحدگی کی بات کرکے دل توڑدیامگر دل میں کچھ گنجائش بظاہر اب بھی باقی ہے۔فریال مخدوم کے مطابق عامرکوسوشل میڈیا کے جواسکرین شاٹ بھیجے گئے تھے وہ جعلی تھے اورعامرسمجھے کہ وہ باکسر جوشوآسے باتیں کررہی تھیں ،فریال نیواضح کیا کہ و ہ کبھی جوشوآ سے ملی ہی نہیں۔دوسری جانب عامر خان اپنی غلط فہمی کابھی اعتراف کرچکے ہیں۔فریال کوبرائی کی جڑکہنے والے عامرکے والدین خاموش ہیں جبکہ فریال کہتی ہیں معاملہ دونوں طرف سے صاف ہوگیاہے۔
وقت اشاعت : 17/08/2017 - 22:33:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :