منصوبے کے تحت کرکٹ سے باہر کیا جارہاہے،مکی آرتھر نے ڈمی ٹیسٹ لیکر مجھے ان فٹ قرار دیا :عمراکمل

جمعہ 18 اگست 2017 11:58

منصوبے کے تحت کرکٹ سے باہر کیا جارہاہے،مکی آرتھر نے ڈمی ٹیسٹ لیکر مجھے ان فٹ قرار دیا :عمراکمل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18 اگست۔2017ئ) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازعمر اکمل نے پریس کانفرنس کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے ٹیم سے نکالے جانے کی کہانی بیان کر دی ۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ” تین چار سالوں سے مجھے ایک منصوبے کے تحت کرکٹ سے باہر کیا جا رہا ہے۔میری آخری سلیکشن سے یہ چیز صاف صاف ظاہر ہوتی ہے،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میرا فٹنس ٹیسٹ ہوا تھا جس میں مجھے چیمپئنز ٹرافی کے لئے سلیکٹ کیاگیا،یہاں ایک بات صاف صاف ظاہر ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی نیت صاف تھی اس لئے انہوں نے مجھے سلیکٹ کیامگر افسوس جب میں انگلینڈ پہنچا تو مکی آرتھر نے ایک منصوبے کے تحت ساری ٹیم کا ڈمی ٹیسٹ لیا اور مجھے ان فٹ کہہ کر واپس بھیج دیا،یہاں میرا شک ایک بار پھر یقین میں بدل گیا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے،ساری ٹیم ویسٹ انڈیز سے کھیل کر آرہی تھی کیا تب مکی آرتھر کو علم نہیں تھا کہ کون فٹ ہے اور کون نہیں،یہ فٹنس ٹیسٹ اس لئے کیا گیا کیونکہ مجھے ان فٹ کرنا تھا اور واپس بھیجنا تھا،یہاں ایک بات جو بہت ضروری ہے اور میری بات کو سچ ثابت کرتی ہے کہ جب میرا فٹنس ٹیسٹ شروع ہوا تو یحیی حسینی جو ایک اعلی پائے کے صحافی اور اینکر ہیں ، نے کہا کہ عمر یہ لوگ آپ کو واپس بھیجنا چاہتے ہیںکیونکہ اگر تم ٹیم میں رہے تو اظہر علی یا محمد حفیظ دونوں میں سے ایک باہر بیٹھے گااس لئے یہ لوگ نہیں چاہتے کہ تم ٹیم میں رہو،میرے اوپر جو بھی الزامات لگاِئے جاتے ہیں انشا اللہّ آئندہ انکی تفصیل دوں گا،میری جو بھی غلطیاں ہیں ان شاءاللہ انہیں دور کر کے چھوڑوں گا لیکن میرے ساتھ سیاست اور جھوٹ سچ ملا کر مجھے ختم نہ کیا جائے“۔

(جاری ہے)


وقت اشاعت : 18/08/2017 - 11:58:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :