سنسناٹی ماسٹرز ٹینس، ڈومینک تھیم، جان اسنر اور ڈیوڈ فیرر مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 18 اگست 2017 12:39

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) آسٹریا کے ڈومینک تھیم، امریکا کے جان اسنر اور ہسپانوی ٹینس سٹار ڈیوڈ فیرر پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے لاسٹ 16 رائونڈ میچ میں آسٹریا کے ڈومینک تھیم نے فرانس کے ایڈرائن مانارینو کو 7-6(7-4) اور 7-6(7-3) سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

امریکا کے جان اسنر نے ہم وطن فرانسس تائیفو کو 7-6(7-4) اور 7-5 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں ہسپانوی سٹار ڈیوڈ فیرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہم وطن کھلاڑی پابلو کارینو بسٹا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 18/08/2017 - 12:39:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :