منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ ،چنیسر بلواور سلطان آباد یونین کی شاندار کامیابی

جمعہ 18 اگست 2017 14:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل فائٹر فٹ بال گرائونڈ کالا پل پر جاری "آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ"میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں چنیسر بلو نے مد مقابل لعل اسپورٹس ڈالمیا کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر 5-4سے شکست دیدی دوران کھیل مقابلہ 2-2گول سے برابری پر ختم ہوا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سلطان آباد یونین نے ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد ڈالمیا کی معروف ٹیم غریب نواز کلب کو 1-0سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا غریب نواز کلب نے دوران کھیل کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طاہر قادری اور نور خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد نواز عباسی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
وقت اشاعت : 18/08/2017 - 14:12:59