ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار بن گئے

جمعہ 18 اگست 2017 13:17

ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار بن گئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18 اگست۔2017ئ)اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی مضبوط امیدواربن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ستمبر میں ورلڈ الیون کی لاہور میں میزبانی کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اس دورے کی سکیورٹی کلیئرنس کیلئے پی سی بی کو پنجاب حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کی قیادت کے لیے ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار ہیں جب کہ سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم کا نام بھی لیا جارہا ہے۔دوسری طرف کرکٹ بورڈ نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اور سابق برطانوی کوچ اینڈی فلاور کو ٹیم کا منیجر مقرر کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

وقت اشاعت : 18/08/2017 - 13:17:52