بابراعظم نے پانچویں پوزیشن پر مضبوطی سے قدم جمالیے

ہفتہ 19 اگست 2017 13:09

بابراعظم نے پانچویں پوزیشن پر مضبوطی سے قدم جمالیے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19 اگست۔2017ئ) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بیٹسمین بابراعظم ٹاپ5بلے بازوں میں شامل ہیں جبکہ آل راﺅنڈرز کی فہرست میں محمد حفیظ بدستور دوسرے نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور بھارت کے مابین اتوار سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز سے قبل جاری ہونے والی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ 10 میں موجود واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں، وہ5ویں پوزیشن پر موجود ہیں،کوہلی بدستور نمبرون پوزیشن پر براجمان ہیں ، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے دوسری اور جنوبی افریقی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا، انگلش کپتان جو روٹ چوتھے اورنیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے درجے پر موجود ہیں۔

باﺅلرز کی رینکنگ میں آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل ووڈ کی حکمرانی برقرار ہے،پاکستانی سٹار حسن علی نے چھٹی پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔ٹاپ 5آل راﺅنڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے محمد حفیظ نے دوسری پوزیشن قبضے میں لے رکھی ہے ۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 13:09:20