ٹائٹنز نے ڈیل سٹین کو اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا

ہفتہ 19 اگست 2017 13:43

ٹائٹنز نے ڈیل سٹین کو اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا
کیپ ٹاﺅن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19 اگست۔2017ئ) جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کو 2017-18ءکے ڈومیسٹک سیزن کیلئے ٹائٹنز فرنچائز نے اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سات برس کیپ کوبراز میں گزارنے کے بعد وہ ایک مرتبہ اس فرنچائز کا حصہ بن گئے ہیں جہاں انہوں نے 2003-04ءسیزن میں اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ سٹین کا کہنا تھا کہ ٹائٹنز میں واپسی کا فیصلہ آسان تھا کیونکہ وہ جس مقام پر کھڑے ہیں اس میں ٹائٹنزکا بھی ایک حصہ ہے ،9ماہ کے طویل انتظار کے بعد اب کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کیلئے انہیں صرف 2 سے 3 ہفتے درکار ہوں گے۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 13:43:41