کیریبین پریمیئر لیگ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریٹس نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 17 رنز سے ہرا دیا، پولارڈ کی 63 رنز کی طوفانی اننگز رائیگاں

ہفتہ 19 اگست 2017 17:16

پورٹ آف سپین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس نے بارباڈوس ٹریڈنٹس کو 17 رنز سے ہرا دیا، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، کیرن پولارڈ کی 63 رنز کی طوفانی اننگز رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

سی پی ایل کے 16 ویں میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، پولارڈ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور 6 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، سیموئل بدری نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سینٹ کٹس نے 9.3 اوورز میں 84 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی جس کے بعد میچ مکمل نہ ہو سکا اور ڈک ورتھ میتھڈ کے تحت سینٹ کٹس کی ٹیم 17 رنز سے فتح یاب قرار پائی، کرس گیل 38 اور محمد حفیظ 30 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

وقت اشاعت : 19/08/2017 - 17:16:34