ویرات کوہلی کا خوفزدہ بچی کی ویڈیو پر غصے میں بھرا پیغام سامنے آگیا

ہفتہ 19 اگست 2017 17:30

ویرات کوہلی کا خوفزدہ بچی کی ویڈیو پر غصے میں بھرا پیغام سامنے آگیا
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19 اگست۔2017ئ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک خوف زدہ بچی کو اس کی ماں کی جانب سے پڑھانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انتہائی غصے بھرا پیغام بھی دے دیا ۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام گرام پر خوفزدہ بچی کو ماں کی جانب سے پڑھانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے لکھا کہ ” حقیقت یہ ہے کہ بچے کے درد اور غصے کو نظر انداز کرکے اپنی انا کی تسکین کے لیے اسے پڑھانا جاری رکھنے نے شفقت کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا ہے،یہ انتہائی پریشان کن اور دکھ بھری بات ہے ، ایک بچہ زور زبر دستی کرنے سے کبھی نہیں سیکھ سکتا،یہ بہت نقصان دہ ہوگا “۔ 

وقت اشاعت : 19/08/2017 - 17:30:59