آئندہ دو سے تین روز میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے خوشخبری دوں گا ‘ نجم سیٹھی

بیشک کوئی کتنا ہی بڑا کھلاڑی کیوں نہ ہو لیکن نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی‘ چیئرمین کرکٹ بورڈ

ہفتہ 19 اگست 2017 23:09

آئندہ دو سے تین روز میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے خوشخبری دوں گا ‘ نجم سیٹھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے خوشخبری دوں گا ،بیشک کوئی کتنا ہی بڑا کھلاڑی کیوں نہ ہو لیکن نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، وہ زمانے چلے گئے جب سفارش چلتی تھی ۔

گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں گزشتہ روز اہم اعلان کرنے چاہتا تھا تھے مگر حتمی فیصلہ ہونے پر آئندہ دو سے تین روز میں پریس کانفرنس کر کے بڑی خوشخبری سنائوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے بعد سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

عمر اکمل سمیت کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے ڈسپلن کی خلاف ورزی قبول نہیں۔

کوئی کتنا ہی بڑا کھلاڑی ہو اور کتنا ہی اچھا کھیلتا ہو کوئی بھی خلاف ورزی کرے گا تو سزا ملے گی۔اب وہ زمانہ گیا جب سفارش چلتی تھی ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ کوچز اور کھلاڑیوں کی محنت سے چمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتا ۔ہار اورجیت کھیل کا حصہ ہے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے شہباز مقصود جیسے لوگ ملے ہیں ،ان جیسے لوگ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں ۔ان لوگوں کے بغیر پاکستان میں پی ایس ایل کا انعقاد نا ممکن تھا ۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 23:09:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :