پی ایس ایل تھری کے چند میچز لاہور اور کراچی میں کروانے کی کوشش کریں گے‘ چیئرمین پی سی بی

ہفتہ 19 اگست 2017 23:27

پی ایس ایل تھری کے چند میچز لاہور اور کراچی میں کروانے کی کوشش کریں گے‘ چیئرمین پی سی بی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندر کی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ لاہور قلندرز کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ لاہور قلندرز کی کاوشوں سے اچھے کرکٹرز سامنے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی وجہ سے ڈیویلپمنٹ پروگروام میں بہتری آرہی ہے وہ گیم ڈیویلپمنٹ پر پیسے خرچ کر رہے ہیں‘ قلندرز کے جنوبی افریقن لیگ میں جانے سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔ پی ایس ایل تھری کے چند میچز لاہور اور کراچی میں کروانے کی کوشش کریں گے ورلڈ الیون پاکستان آرہی ہے ۔ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے ناموں کا دوتین روز میں اعلان کردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 23:27:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :