ْمحکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں گرلز ایتھلیٹکس چیمپین شپ کا انعقاد

ہفتہ 19 اگست 2017 23:40

ْمحکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں گرلز ایتھلیٹکس چیمپین شپ کا انعقاد
لاڑکانہ ۔ 19اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) لاڑکانہ میں محکمہ اسپورٹس سندھ کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں گرلز ایتھلیٹکس چیمپین شپ منعقد کی گئی جس میں سمبارا ماڈل ہائی اسکول کی طالبات نے پہلی، زیبسٹ نے دوسری اور گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کے طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کی جس میں صنم ابڑو کو بیسٹ ایتھلیٹ قرار دیا گیا جس نے 5 گولڈ میڈل حاصل کئے۔

(جاری ہے)

منعقدہ مقابلوں کے 100 میٹر ریس میں صنم ابڑو نے پہلی، مریم نے دوسری اور ماریہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 400 میٹر ریس میں صنم ابڑو نے پہلی، پرہ کرٹیو نے دوسری اور اقصیٰ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شاٹ پٹ میں پارس نے پہلی، صنم نے دوسری اور فائزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسکس تھرو میں صنم ابڑو نے پہلی، نائلہ ابڑو نے دوسری اور پرہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
وقت اشاعت : 19/08/2017 - 23:40:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :