سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں این بوتھم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

اتوار 20 اگست 2017 12:31

سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ میں این بوتھم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا
برمنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) انگلش فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے انگلینڈ کے دوسرے اور دنیا کے 16 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور ہم وطن عظیم آل رائونڈر این بوتھم کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس طرح وہ جیمز اینڈرسن کے بعد انگلینڈ کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پلیئر بن گئے ہیں۔ وہ اب تک 107 میچوں میں 384 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/08/2017 - 12:31:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :