اکیڈمی سسٹم کو فروغ دیکر گراس روٹ لیول سے اچھے ایتھیلیٹکس پیدا کئے جاسکتے ہیں،جنرل (ر) اکرم ساہی

اتوار 20 اگست 2017 20:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) صدر پاکستان اتھیلیٹکس فیڈریشن جنرل (ر) اکرم ساہی نے کہا ہے کہ اکیڈمی سسٹم کو فروغ دیکر گراس روٹ لیول سے اچھے ایتھیلیٹکس پیدا کئے جاسکتے ہیں،لہذا اے ایف جی سے ملحقہ یونٹس کو اکیڈمیز اور کلبس لیول پر زیادہ بہتر اور موثر انداز میں کام کرکے پہلے کام کرنے والوں کی زیادہ حوصلہ افزائی کرنی ہوگی۔

یہ بات انہوں نے جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر کھیل کی ترویج کیلئے ایتھیلیٹکس کھیل کیلئے اسپانسرز کے حصول ،میڈیا کیساتھ بہتر تعلقات کیساتھ کھیل کے فروغ اور ممنوعہ ادویات کے خاتمے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیگر صوبوں کے عہدیداروں کو ہدایات دیں کہ وہ آپس میں انٹر پراونشنل اور انٹر اکیڈمیز و کلب کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ نچلی سطح سے زیادہ سے زیادہ ایتھیلیٹکس ابھر کر سامنے آئیں.اجلاس میں سیکریٹری پاکستان ایتھیلیٹکس فیڈریشن محمد ظفر نے گزشتہ سال کی رپورٹ جنرل کونسل کو پیش کی اور کونسل سے اسکی متفقہ منظوری لی.اجلاس میں قومی ایونٹس کے انعقاد اور بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کیلئے پروگرام اور شیڈول کی منظوری دی گئی.اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیڈریشن آئندہ سال انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز کے حوالے سے کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ابھی سے کیمپ لگانے کی تجویز بھی سامنے آئی.جس پر صدر جنرل (ر )اکرم ساہی نے کونسل کی تجویز کی روشنی میں فوری طور پر پی ایس بی کو تحریر کریں.تاکہ ایشیئن گیمز کی تیاری بروقت شروع کی جاسکے۔

وقت اشاعت : 20/08/2017 - 20:10:07