سرفراز احمد نے قربانی کیلئے جانور خرید لیا

پیر 21 اگست 2017 13:02

سرفراز احمد نے قربانی کیلئے جانور خرید لیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21 اگست۔2017ئ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قربانی کیلئے جانور خرید لیا۔انگلینڈ میں یارکشائر کے لیے ٹی ٹونٹی میچز کھیل کر وطن واپس آنے والے سرفراز احمد نے شہر قائد میں سپرہائی وے پر قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور ایک سفید اور بھورے رنگ کا بیل قربانی کیلئے پسند کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سرفراز احمد عید الاضحی کے بعد سر ی لنکا کیخلاف سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کے فرائض سر انجام دیں گے۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 13:02:19