ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبرمیں پاکستان آئے گی :نجم سیٹھی

پیر 21 اگست 2017 15:18

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبرمیں پاکستان آئے گی :نجم سیٹھی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21 اگست۔2017ئ) سری لنکا کے بعد اب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے بھی ٹیم پاکستان بھیجنے کی خواہش کااظہا ر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے نومبر کے آخری ہفتے پاکستان آئے گی تاہم اس کے دورے کا انحصا ر ورلڈ الیون کے کامیاب دورے پر ہوگا جو ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آرہی ہے ،اگلے 72 گھنٹے میں ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا، سری لنکن ٹیم ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کیلئے اکتوبر کے آخر میں پاکستان آئے گی۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ٹی 20 کپ ملتوی کردیا گیا اور نئے شیڈول کے تحت ایونٹ 4 سے 19نومبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائیگا،ہم لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی میچز کروانا چاہتے ہیں لیکن کراچی میں ٹیمیں کھیلنے پر راضی نہیں ہورہیں،کراچی میں پہلے پاکستان سپر لیگ کے میچز کروائیں گے پھر کوئی ٹیم آئے گی۔

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 15:18:32