سپاٹ فکسنگ،شرجیل خان کیس کے فیصلے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پیر 21 اگست 2017 16:01

سپاٹ فکسنگ،شرجیل خان کیس کے فیصلے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21 اگست۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے دوسرے ایڈیشن میں سامنے آنے والے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل کرکٹر شرجیل خان کی کیس کی تاریخ کا فیصلہ سنائے جانے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے معطل اوپنر کے کیس کا فیصلہ 25اگست کو سنایا جائے گا اور ممکنہ طور پر انہیں 2سال تک کرکٹ کے میدانو ں سے دور کیا جاسکتا ہے ۔ 

وقت اشاعت : 21/08/2017 - 16:01:15