سپینش فٹ بال لیگ میچ میں سانحہ بارسلونا کے متاثرین کیلئے خاموشی

پیر 21 اگست 2017 18:55

سپینش فٹ بال لیگ میچ میں سانحہ بارسلونا کے متاثرین کیلئے خاموشی
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء)سپینش فٹ بال لیگ میں میچ سے قبل بارسلونا واقعہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے خاموشی اختیار کی گئی ، ایونٹ کی سیکیورٹی کیلئے غیرمعمولی اقدامات کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بارسلونا میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد سپینش فٹ بال لیگ میں بارسلونا کی ٹیم نے میچ سے قبل متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

بارسلونا اور رائیل بیٹس کے مابین لالیگا میچ سے قبل بارسلونا میں دہشت گردی کا شکار افراد کے ساتھ اظہار یکجتی کے لئے خاموشی اختیار کی گئی۔بارسلونا کے کھلاڑیوں نے اپنے ناموں کی جگہ شرٹس پر بارسلونا لکھوا لیا ، میچ سے قبل اور میچ کے دوران سٹیڈیم کی فضا سوگوار رہی۔دوسری جانب بارسلونا واقعے کے بعد سپینش فٹ بال لیگ کے میچز کے لئے سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 18:55:19