پشاور،جشن آزادی سنوکر کپ محمد رفیق نے جیت لیا

پیر 21 اگست 2017 18:58

پشاور،جشن آزادی سنوکر کپ محمد رفیق نے جیت لیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) جشن آزادی سنوکر کپ محمد رفیق نے جیت لیا ، فائنل میچ میں رفیق نے فواد کو تین دو سے شکست دی ۔سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا سنوکر اینڈ بیلرڈ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ آزادی سنوکر کپ ٹورنامنٹ میں ٹاپ 48 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،فائنل مقابلہ نیشنل جونیئر کھلاڑی محمد رفیق اور فواد کے مابین کھیلا گیا جس میں رفیق نے 65-24 ، 73-21 ، 55-82 ، 41-35 اور62-17 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
وقت اشاعت : 21/08/2017 - 18:58:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :