جنوبی افریقی لیجنڈ گریم سمتھ بینونی زلمی کے ہیڈکوچ منتخب

منگل 22 اگست 2017 15:15

جنوبی افریقی لیجنڈ گریم سمتھ بینونی زلمی کے ہیڈکوچ منتخب
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) بینونی زلمی کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا گیا جنوبی افریقی لیجنڈ گریم اسمتھ بینونی زلمی کے کھلاڑیوں کی راہنمائی کریں گے۔پریس کانفرنس میں بینونی زلمی کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کر دیا گیا جنوبی افریقی لیجنڈ اور سابقہ کپتان گریم اسمتھ کو بینونی زلمی کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ، جبکہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے فرسٹ کلاس کرکٹر جیفری ٹویانا کو نائب کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں آر سی بی سے منسلک رسل ایڈمز گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔بینونی زلمی کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں گریم اسمتھ نے کہا ، میں اس تعلق کے بارے میں پر جوش ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنی مہارت اور قائدانہ صلاحیت کی بدولت گریم اسمتھ بینونی زلمی کو گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹاپ ٹیم بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

اسمتھ نے بینونی زلمی اور پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو زبردست قرار دیا۔ اس موقع پر بینونی زلمی اور پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، پاکستان میں زلمی نوجوانوں کیلئے امید کا ایک استعارہ ہے۔ بینونی زلمی کی صورت میں ہم جنوبی افریقا کے لوگوں میں اور نوجوانوں کیلئے مواقع اور جوش اور وہی امید پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 15:15:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :