دورہ پاکستان کیلئے ورلڈ الیون کی قیادت فاف ڈپلیسی یا ہاشم آملہ کو دینے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 22 اگست 2017 20:49

دورہ پاکستان کیلئے ورلڈ الیون کی قیادت فاف ڈپلیسی یا ہاشم آملہ کو دینے کا امکان
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2017ء) دورہ پاکستان کیلئے ورلڈ الیون کی قیادت فاف ڈپلیسی یا ہاشم آملہ کو دینے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں آئندہ ماہ ورلڈ الیون کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ورلڈ الیون کی قیادت فاف ڈپلیسی یا ہاشم آملہ کو دینے کا امکان ہے۔ دونوں کھلاڑیوں سے اس سلسلے میں بات چیت کی جا رہی ہے۔ دونوں مذکورہ کھلاڑی پہلے ہی پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈالیون میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈالیون ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے شہر لاہور کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 20:49:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :