ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کیس میں بورڈ کے گواہان سلمان نصیر ، کرنل (ر) محمد اعظم نے بیان ریکارڈ کرا دیا

ای سی ایل میں نام شامل ہونے کی وجہ سے ناصر جمشید اسکائپ کے ذریعے بیان ریکارڈ کروائیں گے‘ حسن وڑائچ بورڈ کے وکیل نے ناصر جمشید کو لندن میں بیان ریکارڈ کروانے کی پیشکش کردی ، کھلاڑی اپنی دستیابی سے متعلق بتائیں

منگل 22 اگست 2017 21:44

ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کیس میں بورڈ کے گواہان سلمان نصیر ، کرنل (ر) محمد اعظم نے بیان ریکارڈ کرا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اگست2017ء) ناصر جمشید کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے گواہان سلمان نصیر اور کرنل (ر) محمد اعظم نے بیان ریکارڈ کرا دیا جبکہ ناصر جمشید کے وکیل نے کہا ہے کہ کھلاڑی نے جمعہ کو ٹربیونل کے روبرو پیش ہونا تھا لیکن ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے اسکائپ کے ذریعے بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ کا کہنا تھا کہ ناصرجمشید نے جمعہ کو بطور گواہ پیش ہونا تھا مگر ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ اسکائپ پر بیان دیں گے۔وکیل پی سی بی تفصل رضوی نے ناصر جمشید کو لندن میں بیان ریکارڈ کروانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ناصر جمشید اپنی یقینی دستیابی سے متعلق آگاہ کریں ۔ پی سی بی نے کرکٹر زکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست نہیں کی۔ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت 25اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے جبکہ خالد لطیف نے اینٹی کرپشن ٹربیونل میں تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 21:44:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :