پاک سری لنکا سیریز کے شیڈول کا اعلان ،2میچز پاکستان میں ہوں گئے

سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد 28اور 29اکتوبر کر لاہور میں ٹی ٹوئنٹیمیچز کا انعقاد ہو گا،پہلا ٹیسٹ28ستمبر کو شروع ہو گا

منگل 22 اگست 2017 22:10

پاک سری لنکا سیریز کے شیڈول کا اعلان ،2میچز پاکستان میں ہوں گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کیلیے مجوزہ شیڈول سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پہلا ٹیسٹ ڈے نائٹ جب کہ دوسرا ٹیسٹ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز کی سیریز میں 13، 16، 18، 20 اور 23 اکتوبر کو مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

26 مئی کو دبئی میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا جب کہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد 28اور 29 اکتوبر کر لاہور میں مختصر فارمیٹ کے میچز کا انعقاد ہو گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اعلان کر چکے ہیں کہ آئندہ ماہ ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ کے بعد سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے لاہور آئے گی جب کہ اس کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آ کرٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 22:10:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :