سکردو،سرفہ رنگاہ جیپ ریلی میں مقامی جیپ ڈرائیوروں کی نمایاں پوزیشن

منگل 22 اگست 2017 22:10

سکردو،سرفہ رنگاہ جیپ ریلی میں مقامی جیپ ڈرائیوروں کی نمایاں پوزیشن
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اگست2017ء)سرفہ رنگاہ جیپ ریلی میں مقامی جیپ ڈرائیوروں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ،سرکاری سرپرستی حاصل تو ملکی سطح پر نام روشن کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرسٹ سرفہ رنگاہ جیپ ریلی 2017کے تحت ہونے والے جیپ ریلی مقابلے میں جہاں بین الاقوامی سطح کے نامور جیپ ڈرائیور نادر مگسی سمیت معروف ڈرائیور ز شریک تھے وہاں سکردو سے تعلق رکنے والے خواجہ اکرم خان ،امجد حسین ،حسین خان اور راجو بھی پہلی مرتبہ اس طرح کی ریس میں حصہ لے رہے تھے اور کروڑوں روپے مالیت کی ریلی کیلئے ڈیزائن شد گاڑیوں کے مقابلے میں معمولی گاڑیوں کے ذریعے مقابلے میں ہمت و حوصلے سے سرگرم تھے اور مقابلے میں شریک 80گاڑیوں میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ۔

واضح رہے کہ مقامی ڈرائیورز کی سرکاری سطح پر سرپرستی حاصل ہو تو ملکی سطح پر علاقے کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 22:10:14