انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کپ میں آفریدی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سنچری داغ دی

muhammad ali محمد علی منگل 22 اگست 2017 23:40

انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کپ میں آفریدی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سنچری داغ دی
ڈربی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 اگست 2017ء) انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کپ میں آفریدی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سنچری داغ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر ڈربی میں انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سلسلے میں ہیمپشائر اور ڈربی شائر کے درمین کوارٹر فائنل کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

ہیمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تاریخ ساز اننگ کھیل ڈالی۔ آفریدی نے محض 42 گیندوں پر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی پہلی سنچری داغ دی۔ آفریدی نے اپنی اس اننگ میں 7 چھکے جبکہ 10 چوکے رسید کیے۔ آفریدی 101 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔ یہ اننگ آفریدی کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی سب سے بڑی اننگ تھی۔ آفریدی کی دھواں دار اننگ کی جھلکیاں ملاحظہ کیجیے:
وقت اشاعت : 22/08/2017 - 23:40:56