چنیسر محمڈن فٹبال کلب کے زیراہتمام تاج محمد سادھو، رسول بخش کے پی ٹی فٹبال ٹورنامنٹ 2017میں مزید 11 میچوںکے فیصلے ہوگئے

بدھ 23 اگست 2017 23:14

چنیسر محمڈن فٹبال کلب کے زیراہتمام تاج محمد سادھو، رسول بخش کے پی ٹی فٹبال ٹورنامنٹ 2017میں مزید 11 میچوںکے فیصلے ہوگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2017ء) چنیسر محمڈن فٹبال کلب کے زیراہتمام تاج محمد سادھو، رسول بخش کے پی ٹی فٹبال ٹورنامنٹ 2017میں مزید 11 میچوںکے فیصلے ہوگئے۔ چنیسر گوٹھ گرائونڈ پر جاری ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں فرنیٹر مجاہد فٹبال کلب نے اسامہ اسپورٹس کو2-1 سے ہراکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرے میچ میں بجلی اسپورٹس نے میزبان سائیڈ چنیسر محمڈن فٹبال کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر3-2 شکست دیکر اہم کامیابی حاصل کرلی۔

میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ تیسرے میچ میںجیئے لعل ایف سی نے ینگ عثمان آباد کو 3-1سے قابو کرلیا۔ چوتھے میچ میںخیبر مسلم نے شفیع محمڈن کو مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابررہنے کے بعد پنالٹی ککس پر4-3 سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

پانچویں میچ میں کلری محمڈن نے جھولے لعل ایف سی کو5-0 سے پچھاڑ دیا۔چھٹے میچ میں پاک بلوچ ویسٹ نے شفیع الیون ملیر کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ہرایا۔

میچ مقررہ وقت میں3-3 گول سے برابر رہا۔ساتویں میچ میں شرافی محمڈن نے عرفان میموریل کو مقررہ وقت میں مقابلہ1-1 گول کے برابررہنے کے بعد پنالٹی ککس پر 3-2سے مات دیدی۔آٹھویں میچ میں بلوچ مجاہد نے ملیر اسٹار کو 2-1سے زیر کیا۔نویں میچ میں لیاری برادرز نے ینگ پرنس کو ایک سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-3 سے ہرادیا۔دسویں میچ میں سلطان آباد یونین نے شہباز گرین کو 2-1سے قابو کیا۔ گیارویں میچ میں شرافی محمڈن نے کلری محمڈن کو3-1 سے شکست دیدی۔ ریفری محمود لاسی،جاوید بنگش، ڈپٹی ریفری آصف غنی ،مختیار، شوکت میچ کمشنر نوید کے پی ٹی اور میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔
وقت اشاعت : 23/08/2017 - 23:14:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :