پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی، لیجنڈ منظور جونیر کو ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیے ایک شام منظور جونیر کے نام

بدھ 23 اگست 2017 21:40

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی، لیجنڈ منظور جونیر کو ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیے ایک شام منظور جونیر کے نام
دوبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اگست2017ء) ہیروز کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں کھیل کی دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی، لیجنڈ منظور جونیر کو ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیے ایک شام منظور جونیر کے نام سے 25 اگست کو دوبئی میں  ایک میگا  ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے۔۔
اس ایونٹ میں  قومی ہیرو کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

جبکہ نئی نسل کو  ہاکی کے اس لیجنڈ کے حوالے سے مزید جاننے کا موقع  ملے گا ۔۔۔
اس پروگرام کی تفصیلات بتانے کے لیے  آرگنائزر بشری عابد، شفیق الرحمان،رضا عابدی سمیت دیگر ٹیم نے  منظور جونیر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی جس میں ایونٹ کی تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کی گئی ۔۔
پریس کانفرنس میں بتایا گیا کے قومی ہیرو کو ٹربیوٹ پیش کرنے کے لئے سابق کرکٹر ظہیر عباس،سکوائش کے بادشاہ جہانگیر خان،نامور فلم ڈائریکٹر سیدنور،کامیڈین افتخار ٹھاکر،معروف گلوکار استاد حامد علی خان،سیکریٹری جنرل ہاکی فیڈریشن شہباز سینئر سیمت پاکستان سے دیگر نامور فلمی ستارے و اہم شخصیات شرکت کریں گے اور اسی طرح  دوبئی سمیت یو اے ای کی تمام ریاستوں سے پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں  شریک  ہو گی. جبکہ اس موقع پر سیفر پاکستان معظم علی خان اور قونصل جنرل آف پاکستان دوبئی سید جاوید حسن بھی پیش پیش ہونگے۔

(جاری ہے)

۔
پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے منظور جونیر نے کہا کے یہ ایونٹ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں.
سابق ہاکی سٹار منظور جونیرنے کہا کے میری قوم نے  ہمیشہ ہی مجھے  پیار دیا ہے۔ 
جس پر خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے انھوں نے مزید کہا کے 
پاکستان میں ہاکی کی پروموشن کے لیے کرکٹ پی ایس ایل  طرز پر ٹیمیں بنا کر بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔

۔۔۔ 
انھوں نے کہا کہ  ہاکی کے لیے میری  خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
25 اگست 2017 ایک شام منظور جونیر کے نام اس رنگا رنگ  پروگرام کو ہوسٹ کرنے کے لیے معروف اینکر پرسن و سپورٹس انسائکلوپیڈیا مرزا اقبال بیگ اپنے ساتھی اینکرز کے ساتھ تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے موجود ہونگے
وقت اشاعت : 23/08/2017 - 21:40:42