9 ویں راولپنڈی ڈویژنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل ہوگی

جمعرات 24 اگست 2017 11:23

9 ویں راولپنڈی ڈویژنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل ہوگی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) راولپنڈی ڈویژنل کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام9 ویں راولپنڈی ڈویژنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کل جمعہ کو شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میںہو گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف مہمان خصوصی ہونگے جو چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز، اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کریں گے۔ راولپنڈی ڈویژنل کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمران علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پانچ ٹیموں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جن میں اٹک، جہلم، چکوال اور میزبان راولپنڈی کی دوٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 24/08/2017 - 11:23:33