ڈبلیو ایچ او نو سموکنگ خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

جمعرات 24 اگست 2017 11:23

ڈبلیو ایچ او نو سموکنگ خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) ڈبلیو ایچ او نو سموکنگ خواتین فٹ بال ٹورنامنٹ کل جمعہ سے ایچ ایٹ اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین حاجی غیاث الدین بلوچ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، اسلام آباد، این ایف اے اکیڈمی اسلام آباد اور سابق قومی چیمپئن ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ سنگلز لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور افتتاحی میچ روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستان آرمی اور این ایف اے اکیڈمی اسلام آباد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد کا مقابلہ ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 28 اگست کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 24/08/2017 - 11:23:35