راولپنڈی اور اسلام آباد مرد اور خواتین فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچز پرسوں کھیلے جائیں گے

جمعرات 24 اگست 2017 11:23

راولپنڈی اور اسلام آباد مرد اور خواتین فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچز پرسوں کھیلے جائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) کریم خان آفریدی ویلفیئر فائونڈیشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل اوور دوز آگائی کے دن کے موقع پر راولپنڈی اور اسلام آباد مرد اور خواتین فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچز پرسوں ہفتہ کو جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کریم خان آفریدی ویلفیئر فائونڈیشن کے جوائنٹ سیکرٹری فیصل لطیف کے مطابق میچز کے انتظامات کی تیاریاں زور و شور پر ہیں، اس سلسلہ میں مردوں کا میچ راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ خواتین کا میچ سابق قومی چیمپئن ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/08/2017 - 11:23:36