آئی کے اے کی قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد

جمعرات 24 اگست 2017 11:23

آئی کے اے کی قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی ضیاء الحق علوی، صدر اعجازالحق اور جنرل سیکرٹری اویس رشید مغل نے سائوتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔
وقت اشاعت : 24/08/2017 - 11:23:37