گراس روٹ کی سطح پر رگبی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، حکومت اور سپانسر کے بغیر کوئی کھیل ترقی نہیں کر سکتا، سید معظم علی شاہ

جمعرات 24 اگست 2017 11:23

گراس روٹ کی سطح پر رگبی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، حکومت اور سپانسر کے بغیر کوئی کھیل ترقی نہیں کر سکتا، سید معظم علی شاہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2017ء) پاکستان رگبی یونین کے رگبی سروسز منیجر سید معظم علی شاہ نے کہا ہے کہ گراس روٹ کی سطح پر رکبی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے حکومت اور سپانسر کے بغیر کوئی کھیل ترقی نہیں کر سکتا، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے ملک میں کھیلوں کے نظام میں بہتری لا سکتے ہیں اور تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو لازمی قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کھیل میں خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور اگر خواتین کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں تو خواتین بھی انٹرنیشنل سطح پر ملک کانام روشن کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام دوسری ویمن نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ (کل) ہفتہ سے لاہور شروع ہوگی اور چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹاپ چھ ٹیمیں کر رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے ٹیمیں (آج) جمعہ کو لاہور پہنچیں گی اور پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک کو رپورٹ کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دوسری کے خلاف ایک میچ کھیلے گی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ فائنل میچ 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/08/2017 - 11:23:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :