سری لنکن کپتان اپل تھرنگا کو سلو اوور ریٹ کی پاداش میں دو میچز کی معطلی کا سامنا

جمعہ 25 اگست 2017 17:55

سری لنکن کپتان اپل تھرنگا کو سلو اوور ریٹ کی پاداش میں دو میچز کی معطلی کا سامنا
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) سری لنکن ٹیم کے قائد اپل تھرنگا کو بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کی پاداش میں دو میچز کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، معطلی کے باعث تھرنگا بھارت کے خلاف تیسرا اور چوتھا ون ڈے میچ نہیں کھیلیں گے، ان کی جگہ چمارا کپوگیدرا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، تھرنگا کو گزشتہ تین ماہ کے دوران دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کی بناء پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے قبل انہیں رواں برس کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھی دو میچز سے باہر بیٹھنا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سری لنکا نے بھارت کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں مقررہ وقت سے تین اوور شارٹ کئے جس کی وجہ سے کپتان اپل تھرنگا پر دو میچز کی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ وہ 60 فیصد میچ فیس سے بھی محروم ہو گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی پر میچ فیس کا 30، 30 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/08/2017 - 17:55:17