اسلام آباد، بارویں سائوتھ ایشین گیمز اور پانچویں اسٹیشن بیچ گیمز میں میڈلسٹ کے اعزاز میں تقریب

26 گولڈ میڈلسٹ ‘ 69 سلور اور 109 کانسی کے تمغے جیتنے والوں کو انعامی رقم سے نوازا گیا مجموعی طور پر سات کروڑ 54 لاکھ روپے کی انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش، رواں سال قائد اعظم گیمز کے انعقاد کا بھی اعلان

جمعہ 25 اگست 2017 19:52

اسلام آباد، بارویں سائوتھ ایشین گیمز اور پانچویں اسٹیشن بیچ گیمز میں میڈلسٹ کے اعزاز میں تقریب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) وفاقی دارالحکومت میں بارویں سائوتھ ایشین گیمز اور پانچویں اسٹیشن بیچ گیمز میں میڈلسٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں 26 گولڈ میڈلسٹ ‘ 69 سلور اور 109 کانسی کے تمغے جیتنے والوں کو انعامی رقم سے نوازا گیا۔ مجموعی طور پر سات کروڑ 54 لاکھ روپے کی انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور رواں سال قائد اعظم گیمز کے انعقاد کا بھی اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں بارویں سائوتھ ایشین گیمز اور پانچویں ایشین بیچ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزری بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر گنجیرا نے کھلاڑیوں میں انعامی رقم تقسیم کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں 26 گولڈ میڈلسٹ‘ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والے 69 جبکہ 109 کانسی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی شامل تھے۔ 7 کروڑ 54 لاکھ روپے کی انعامی رقم کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی۔ سیف گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو دس لاکھ چاندی کا تمغہ لینے والوں کو پانچ لاکھ جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو ڈھائی لاکھ کی رقم دی گئی۔ ایشین بیچ گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو پانچ لاکھ‘ چاندی کا تمڈہ اپنے نام کرنے والوں وک ڈھائی لاکھ جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر اور ڈی جی سپورٹس بورڈ شریک ہوئے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے خطاب کیا۔ کھلاڑیوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ملک میں کھیلوں کی بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں اتنی قربانیاں 65 اور 71 کی جنگ میں نہیں دی گئی تھیں جتنی ان آٹھ سے دس سالوں مین دی گئی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ کھیلون کے میدان کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ دنیا میں اچھا پیغام جائے روائیتی کھیلوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب تک مقامی سطح پر کھیلوں کو فروغ نہیں ملے گا کھیل ترقی نہیں کر سکتے۔

پاکستان میں سکیورٹی کے نام پر کھیلوں کو بند کیا ہوا ہے جو کہ ہماری قوم کے ساتھ نا انصافی ہے وزیراعظم سے درخواست کروں گا کہ کھیلوں کو بحال کرین اور روائیتی کھیلون پر بھی توجہ دیں۔ قائد اعظم کھیل رواں سال ہر صورت میں کرانے کا اعلان بھی کیا۔ گیمز کے حوالے سے کہنا تھا کہ قائد اعظم گیمز میں پورے ملک سے کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا اور اس ایونٹ کو کامیاب بنایا جائے گا۔ قائد اعظم گیمز کو بین الاقوامی مقابلہ بنائیں گے۔
وقت اشاعت : 25/08/2017 - 19:52:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :