سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچز کا تربیتی کیمپ

جاری،ماہرین کے لیکچرز میں سوال و جواب کے سیشن ہوئے ڈائریکٹرسپورٹس انیس شیخ، شمسہ ہاشمی، ڈاکٹر اسد عباس اور سلمان اقبال بٹ نے لیکچر دئے ،کیمپ میں کرکٹ ،ہاکی، فٹ بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے 180کوچز شریک

جمعہ 25 اگست 2017 20:29

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچز کا تربیتی کیمپ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مختلف کھیلوں کیلئے تعینات کئے گئے کوچز کاتربیتی کیمپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے، کیمپ کے تیسرے روز 5گیمز کرکٹ ، ہاکی، فٹ بال، ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن کے 180کوچز کو ماہرین ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ ،شمسہ ہاشمی، ڈاکٹر اسد عباس اورسلمان اقبال بٹ نے لیکچرز دیئے،کوچز نے لگن اور دلجمعی سے ماہرین کے لیکچر سنے ، لیکچر ز میں سوال و جواب کے سیشن بھی منعقد ہوئے، ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے ہاکی کے کوچز کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کوچز کو اس بات کا بنیادی طور پر خیال رکھنا چاہئے کہ نئے کھلاڑیوں کی سپورٹس میں دلچسپی میں اضافہ کیلئے اقدامات کرنے چاہیں، جب تک نئے کھلاڑیوں کو سپورٹس کا شوق پیدا نہیں ہوگا وہ دل سے نہیں کھیلیں گے، اس لئے ان کی دلچسپی بڑھانے کیلئے ان پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

فٹ بال کے کوچز کو لیکچر میں سلمان اقبال بٹ نے سپورٹس نیوٹریشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو سپورٹس کیلئے اپنی غذا پر خصوصی توجہ دینی چاہئے،جب تک کھلاڑی بھرپور غذا نہیں لے گا اس کا سٹیمنا نہیں بنے گا اور وہ بہترکارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے گا، شمسہ ہاشمی نے بیڈمنٹن کے کوچز کو سپورٹس سائیکالوجی کے حوالے سے لیکچر دیا، کرکٹ کے کوچز کو ڈاکٹر اسد عباس اور ہاکی کے کوچز کو میجر(ر)اظہر عارف نے لیکچر دیئے،واضح رہے کہ ہر کھیل کے 36کوچز تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/08/2017 - 20:29:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :