سمرسیٹ نے سابق انگلش کرکٹر مارکس ٹریسکوتھک کے معاہدے میں ایک برس کی تجدید کر دی

جمعہ 25 اگست 2017 21:21

سمرسیٹ نے سابق انگلش کرکٹر مارکس ٹریسکوتھک کے معاہدے میں ایک برس کی تجدید کر دی
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) انگلش کائونٹی کلب سمرسیٹ نے اوپننگ بیٹسمین مارکس ٹریسکوتھک کے معاہدے میں ایک برس کی تجدید کر دی، معاہدے کے تحت ٹریسکوتھک 2018ء سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ٹریسکوتھک نے رواں سیزن کے اوائل میں 50 ویں فرسٹ کلاس سنچری جڑ کر کلب کی طرف سے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، انہوں نے اب تک 245 ہزار سے زائد فرسٹ کلاس رنز بنا رکھے ہیں۔ ٹریسکوتھک کو 76 ٹیسٹ، 123 ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، 2008ء میں بیماری کے باعث انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
وقت اشاعت : 25/08/2017 - 21:21:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :