دوسری ویمن نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ کل پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں شروع ہوگی

جمعہ 25 اگست 2017 21:33

دوسری ویمن نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ کل پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں شروع ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام دوسری ویمن نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ کل 26 اگست بروز ہفتہ سے پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں شروع ہوگی۔ پاکستان رگبی یونین کے رگبی ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان کی ٹاپ چھ ٹیمیں شریک ہیں۔ دو روزہ چیمپئن شپ میں فائنل سمیت 16 میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹیموں میں پنجاب، سندھ،آرمی، کے پی کے، فاٹا اور واپڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

معظم علی شاہ کے مطابق پاکستان رگبی میں لڑکیوں کا بہت ٹیلنٹ ہے۔ ٹاپ چھ ٹیمیں نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم دوسری کے خلاف ایک میچ کھیلے گی ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گی۔ فائنل میچ 27 اگست بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ ہیڈ کوچ شکیل احمدملک کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین کے گراس روٹ لیول پر کام کرنے سے رگبی کا بہت ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔ گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کی کامیابی کی وجہ سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد رگبی کے کھیل کی طرف آرہی ہے۔
وقت اشاعت : 25/08/2017 - 21:33:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :