پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا حصہ بن کر خوشی ہے ،ْ فاف ڈوپلیسی

جلد پاکستان پہنچنے کا انتظار کررہا ہوں ،ْ عمران طاہر نے عمدہ اور لذیذ پکوان کھلانے کا وعدہ کیا ہے ،ْ انٹرویو

اتوار 27 اگست 2017 12:20

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا حصہ بن کر خوشی ہے ،ْ فاف ڈوپلیسی
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2017ء) جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کوششوں کا چھوٹا سا حصہ بن کر بہت خوش ہیں۔ایک انٹرویو میں فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ میں تصور کرسکتا ہوں کہ اس وقت پاکستانی عوام کتنے بے چین ہوں گے کیونکہ وہ کئی سالوں سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے جبکہ مجھے اندازہ ہے کہ ورلڈ الیون کی پاکستان آمد ملک کیلئے بہت اہم ہے۔

(جاری ہے)

فاف ڈوپلیسی ،ْجو ستمبر کے وسط میں لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنے والی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں اور ان کے ٹیم کے ساتھی اور پاکستانی نژاد عمران طاہر نے ان سے عمدہ اور لذیذ پکوان کھلانے کا وعدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوش آئند بات ہے کہ ہم بطور ٹیم اس ملک کا دورہ کریں گے جو پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا ذریعہ بنے گی۔فاف ڈوپلیسی نے جنوبی افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے طور پر پاکستان کے دورے کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت موسم بہت گرم تھالیکن وہ پرامید ہیں کہ اس بار موسم خوشگوار ہوگا جس کی ایک وجہ تمام میچز کا شام کے وقت ہونا بھی ہے۔
وقت اشاعت : 27/08/2017 - 12:20:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :