بریڈ فورڈ،پاک بھارت کلبوں کے مابین کبڈی میچ، پاکستانی ٹیم نے اپنے نام کر لیا

دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو شکست دی ، پاکستانیوں کے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے

پیر 28 اگست 2017 15:40

بریڈ فورڈ،پاک بھارت کلبوں کے مابین کبڈی میچ، پاکستانی ٹیم نے اپنے نام کر لیا
بریڈفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں پاکستان اور بھارت کے کلبوں کی ٹیموں کے مابین کبڈی میچ کھیلا گیا جو پاکستانی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔میچ شروع ہونے سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کبڈی برطانیہ بھر سے آئے اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیزمقابلہ ہوا، کبھی پاکستانی کھلاڑی حاوی رہے اوربھارت کی ٹیم حاوی ہوجاتی لیکن فتح بالاخر پاکستانی ٹیم کے نام رہی۔پاکستان کی جیت پر نوجوانوں نے ٹیم کے کپتان عمران مانی کو کندھوں پہ بٹھا کر ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔آخر میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ بیرسٹر عمران حسین اور میئر بریڈفورڈ عابد حسین جماعتی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ گزشتہ برس بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے انڈیا کو شکست دی تھی۔
وقت اشاعت : 28/08/2017 - 15:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :