8 جرمن کوہ پیما آسٹریا اور اٹلی کی3بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کی کوشش میں ہلاک

پیر 28 اگست 2017 15:40

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) آسٹریا اور اٹلی کی 3 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کی کوشش میں 8 جرمن کوہ پیماہ ہلاک ہو گے۔آسٹرین ریڈ کراس کے مطابق 5 جرمن کوہ پیماہ اتوار کو آسٹریا کی بلند ترین چوٹی سر کرتے ہوے ہلاک ہوئے جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

حادثے کا شکار ہونے والے 6 کوہ پیماوں نے خود کو ایک رسے سے باندھ رکھا تھا۔2000 فٹ کی بلندی پر ان میں سے ایک کا پائوں پھسل گیا اور ایک رسے سے بندھے ہونے کے باعث تمام کوہ پیما 200 نیچے ڈھلوان پر گر گئے۔اس حادثے میں صرف ایک پیماہ بچ سکا جس کو ہیلی کاپٹر کے زریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اس کی حالت خطرے سے باہرہے ۔اسکے علاوہ3کوہ پیما اٹلی کی چوٹی سر کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔
وقت اشاعت : 28/08/2017 - 15:40:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :