کریگ بریتھویٹ انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار

ْبریتھویٹ 28 برس بعد ہیڈنگلے ٹیسٹ میں سنچری اور ففٹی بنانے والے پہلے غیر ملکی اوپنر بن گئے

منگل 29 اگست 2017 23:20

کریگ بریتھویٹ انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار
لیڈز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2017ء) ویسٹ انڈین ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین کریگ بریتھویٹ انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے، وہ صرف 5 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام رہے، 95 کے انفرادی سکور پر بریتھویٹ معین علی کی گیند کا نشانہ بنے، بریتھویٹ سنچری مکمل کرنے میں تو ناکام رہے البتہ انہوں نے 28 برس بعد ہیڈنگلے ٹیسٹ میں سنچری اور ففٹی بنانے والے پہلے غیرملکی اوپنر ہونے کا اعزاز پا لیا ہے، بریتھویٹ نے اسی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری سکور کی تھی، اس سے قبل 1989ء میں آسٹریلوی اوپنر مارک ٹیلر نے ہیڈنگلے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
وقت اشاعت : 29/08/2017 - 23:20:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :