باکسر عامر خان بھی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں کھل کر بولنے لگے

بدھ 6 ستمبر 2017 11:58

باکسر عامر خان بھی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں کھل کر بولنے لگے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6ستمبر۔2017ئ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں کھل کر بولنے لگے ۔ داتا دربار ،لاہور پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق عالمی چیمپئن کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانو ں پر بے انتہاءظلم ہورہا ہے ،حکومتی سطح پر ان کے لیے آواز اٹھائی جانی چاہیئے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اگلا مقابلہ دسمبر میں لڑیں گے اور ایک مرتبہ پھر عالمی چیمپئن بننے کی کوشش کریں گے ۔ 

وقت اشاعت : 06/09/2017 - 11:58:41