پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون؛ اسکولوں میں جلدی چھٹی کردی گئی

بدھ 13 ستمبر 2017 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) شہر میں جاری آزادی کپ کے میچز کے باعث گلبرگ کے اسکولوں میں جلد چھٹی کردی گئی، فیصلہ سیکیورٹی اور سڑکوں کی بندش کے باعث کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آزادی کپ کے میچز کے باعث گلبرگ کے اسکولوں میں وقت سے پہلے چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے والدین کو ہاف ڈے کے بعد بچوں کو لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ جلدی چھٹی کوئی بات نہیں کیونکہ بین الاقوامی کرکٹرز کی سیکیورٹی کے لئے یہ قربانی قبول ہے مگر سڑکوں کا بند ہونا تکلیف کا باعث ہے۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 16:32:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :